ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے اہم ترین مقابلے سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے ساتھ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عاقب جاوید بھی موجود ہیں۔ دونوں شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ طویل میٹنگ کی اورکھلاڑیوں کو متحرک کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنے کا پیغام دیا، کہا کہ مجھے اُمید ہے آپ سب بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

 میٹنگ کے دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ذہنی طورپرمضبوط رہنے اوردباؤ کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی تلقین کی۔ 

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ محسن نقوی نے دونوں کا اعتماد بڑھایا اور بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت دی۔ 

 ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا قوی امکان ہے، جس پر حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

 کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا یہ دورہ اور کھلاڑیوں سے ملاقات ٹیم کے مورال کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، خاص طورپرایسے وقت میں جب بھارت کے خلاف میچ ہر کھلاڑی کے لیے بڑے امتحان کی حیثیت رکھتا ہے۔