ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اوپن مارکیٹ میں گھی اور کھانا بنانے والےتیل کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ 

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کے گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں 12 روپے تک بڑھا دی ہیں۔ 16 کلوگھی کی پیٹی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد 16 کلو گھی کی پیٹی 8ہزار 550 روپے کی ہوگئی ہے، جبکہ 5 کلوآئل پیک 70روپے اضافے کے ساتھ2ہزار860 روپے کا ہوگیا ہے ۔

علاوہ ازیں ہول سیل میں گھی 535اور آئل 572روپے فی کلوکے حساب سے  فروخت ہورہاہے جبکہ پرچون میں 10 سے 15 روپے فی کلو اورلٹر تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔