ابراہیم قریشی: میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے قوم کے ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،ارشد ندیم گزشتہ رات ساڑھے دس بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نجی ایئر لائن کے ذریعے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے،نائب صدر ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن محمد اکرم ساہی بھی ہمراہ تھے، ارشد ندیم کے ڈاکٹر علی شیر باجوہ بھی لاہور آئے،ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دسویں پوزیشن حاصل کی، انکا کہنا تھا انجری کے سبب مشکلات آئیں ،قوم کو مایوس کیا۔
ارشد ندیم گزشتہ رات ساڑھے دس بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، جاپان میں فائنل ہارنے کے باوجود ارشد ندیم کا جذبہ بلند تھا۔
وطن واپسی پر اہلخانہ اور مداحوں کی خوشی دیدنی تھی، وطن واپس پہنچنے پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ محنت جاری رکھوں گا، اگلی بار گولڈ میڈل جیت کر لاؤں گا۔
کوچ سلمان بٹ کا کہنا تھا انجری کسی بھی پلیئر کو ہوسکتی ہے، انجری کے بعد85 میٹر کی تھرو بہت بڑی بات ہے ۔
ڈاکٹر ارشد ندیم شیر علی باجوہ کا کہنا تھا انجری کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا حصہ بنا، ابھی انجری کا پہلا فیز ری ہیب ہوا،مکمل صحت یابی کے لیے 8 ہفتے درکار ہیں ۔
ارشد ندیم کا ایئر پورٹ پر دوست احباب کی جانب سے استقبال کیا گیا۔