دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل بند ہوگئی، پھر کیا ہوا؟ فوٹیج منظر عام پر آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوئے گئے، اجمیر نگری کی حدود میں چوری ڈکیتی روز کا معمول بن گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے تھری میں دن دیہاڑے ڈکیٹوں  نے شہری سے اسلحے کے زور پر  موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھین لیا۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے گلی میں کھلے سرعام فائرنگ کی گئی۔ واردات اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر روکا اور شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے کہ اس دوران موٹر سائیکل بند ہو گئی۔ شہری گلی کے کونے سے ملزمان پر پتھراؤ کرتا رہا ۔ موٹر سائیکل اسٹارٹ نہیں ہوئی تو ڈاکو نے شہری پر فائرنگ شروع کر دی ۔ واردات ناکام ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔