ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں اضافہ، 8 ماہ میں 318 افراد قتل

شہر میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں اضافہ، 8 ماہ میں 318 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :  شہر لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں اضافہ، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 318 افراد قتل کر دیئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل کے 733 مقدمات درج ہوئے۔ قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 82 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن قتل کی 65 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ صدر ڈویژن قتل کے 63 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 51 افراد قتل ہوئے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 41، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں قتل کے 16 مقدمات درج کئے گئے۔

دوسری جانب اقدام قتل کی وارداتوں میں سٹی اور کینٹ ڈویژن 168، 168 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہے۔ صدر ڈویژن 140 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کے 117 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 83 مقدمات درج کیے گئے۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 57 مقدمات درج ہوئے۔