ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کین ولیمسن 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے، نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹر مارٹن گپٹل 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں جب کہ  نیتھن میکلم اور راس ٹیلر  6مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا ،سہہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی ، پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں سہہ فریقی سیریز میں شامل ہیں۔

اسکواڈ میں فن ایلن ، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے ،لوکی فرگوسن ایڈم ملن ، ڈیرل میچل ، جمی نیشم ، گلین فلپس ، میچل سینٹنر ، ایش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اگر بات کی جائے دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تو  ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر ڈوائن براوو، کرس گیل، بنگلا دیش سے محمد محمود اللہ اور مشفیق الرحیم 7 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل چکے ہیں ، اسی طرح شکیب الحسن اور  بھارت سے روہت شرما آٹھویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے۔