ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورۂ پاکستان منسوخ کردیا

england cancel Pakistan series
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،نیوزی لینڈ کے بعدانگلینڈنے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا،انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی،انگلینڈکی مینزاور ویمن کرکٹ ٹیموں نےاکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

انگلینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ ہمیں اس فیصلےکےباعث پی سی بی کی مایوسی کااندازہ ہے،یقین ہےپی سی بی نےانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی لئےبڑی محنت کی ہے،ای سی بی کےمطابق کھلاڑیوں کی سیکورٹی ترجیح ہے،دورہ پاکستان سےمتعلق ہمارےکھلاڑیوں کےخدشات تھے۔

 ای سی بی کا مزید کہناتھا کہ پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ کا بہت ساتھ دیا جو دوستی کی اعلی ٰمثال ہے، ہم اپنے اس فیصلے پر پی سی بی سے معذرت خواہ ہیں،کھلاڑی پہلے سے ہی کوویڈ جیسی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،دورہ کے لئے خدشات ہیں ایسی صورتحال میں کھلاڑیوں کو مزید دباو میں نہیں ڈال سکتے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer