لندن جانے کے منتظر مسافروں کے انتظار کی گھڑیاں ختم

PIA preparation of special charter flights for UK
کیپشن: flights for UK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید )پاکستان کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد پی آئی اے نے 32 خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔پروازیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے مانچسٹر اور لندن کے لیے آپریٹ کی جائیں گئیں.

تفصیلات کےمطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا، پی آئی اے نے32 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، خصوصی پروازیں اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور لندن کے لیے چلاِی جائیں گئیں۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر انتظامات تیز کردئیے،خصوصی پروازیں 22ستمبر سے 31 اکتوبر کے مابین چلائی جائیں گئیں،پی آئی نے برطانیہ کی خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی،22ستمبر سے 30 ستمبر تک سات پروازیں چلائی جائیں گئیں۔

یکم اکتوبر سے 30 اکتوبر تک پچیس پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں،خصوصی پروازوں کے لیے پی آئی اے جورڈن ائیرلائن کے چارٹر طیارے استعمال کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer