(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 3 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 291 روپے سے بڑھ کر 294 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 195 روپے اور پرچون ریٹ 203 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈے 179 روپے فی درجن ہوگئے ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 250 روپے مقرر کیا گیا ہے۔