مانگا منڈی:معمولی تلخ کلامی پر چھریاں چل گئیں

knife attack
کیپشن: knife attack
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  لاہور کے علاقےمانگا منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر چھر یوں اور،چاقو کے وار سے 3افرادزخمی ، جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقےمانگا منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر چھریوں اور چاقو کے وار سے 3 افراد  کو  زخمی کردیا گیا، ریسکیو نےزخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا،  زخمیوں میں ملک ناظم ملک اعظم اور ملک امین شامل ہیں  جبکہ  ملزمان زخمیوں کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس  نے  کارروائی کا آغاز کردیا۔

 دوسری جانب   ایس پی اقبال ٹاؤن کی ہدایت پرساندہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، گزشتہ  24گھنٹوں کےدوران  مختلف جرائم میں ملوث36ملزم  افرا د کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق  5منشیات فروشوں سے4400 گرام چرس قبضے میں لےلی گئی ، ناجائزاسلحہ اورہوائی فائرنگ کرنیوالے6 افراد کوگرفتار کیا گیا،6 پسٹلز،گولیاں  بھی قبضے میں لے لی گئیں،  پولیس کے مطابق 18قماربازوں سے داؤ پر لگی 40 ہزار روپے س، قحبہ خانہ پر چھا پے کےدوران  3خواتین سمیت7ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے،ایس ایچ اوساندہ وقاربخاری نےٹیم کےہمراہ ملزمان گرفتارکئے