احد چیمہ کیخلاف زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت

احد چیمہ کیخلاف زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد خان چیمہ کیخلاف بڑا اقدام، نیب نے احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ فوری تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نیب مراسلے کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی لاہور کے مختلف موضع جات میں کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال اراضی کی تفصیلات متعلقہ ڈی سی آفس کو فراہم کر دی گئیں تاکہ کارروائی کا فوری آغاز کیا جا سکے۔

سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کے فریز کیے گئے پلاٹوں کی تفصیلات کے مطابق بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15-15 مرلہ کے 2 پلاٹ، گلبرگ ریذیڈینشیاء اسلام آباد میں قائم آئی بی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 1 پلاٹ، ایف آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود 2 پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں 4 پلاٹ، فیصل ریزیڈینشیاء اسلام آباد میں 3 پلاٹ فریز کی گئی جائیدادوں میں شامل ہیں۔ احد خان چیمہ کے نام سے ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود اپارٹمنٹ بھی فریز کر دیا گیا ہے۔

نیب مراسلے کے مطابق کے مطابق ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے عہدے کے آفیسر کو متعین کر کے تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری قبضہ حصولی کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ایک اندازے کے مطابق ملزم کے نام موجود جائیدادوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو اربوں روپے ہے جسے نیب لاہور کی جانب سے حکومتی تحویل میں لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔