ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا

 ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شادمان میں جیل روڈ پر ریس لگاتے ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسلام پورہ کے علاقے کرشن نگر کے رہائشی کشف کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ قرطبہ چوک سے شادمان کی جانب جا رہے تھے کہ اسی دوران جیل روڑ پر پیچھے سے تیز رفتار ڈولفن اہلکاروں کی بائیک انکی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے باعث میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انیلہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متاثرہ شہری کشف کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار ریس لگاتے جارہے تھے اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کی اطلاع پر ایس پی ڈولفن بلال ظفر بھی زخمیوں کی عیادت کے لئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔

ایس پی ڈولفن بلال ظفر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کےکیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کریں گے، حادثہ پر ڈولفن اہلکاروں کیخلاف شادمان پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer