ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہےگا ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،کوہستان ،سوات ،مالاکنڈ اور کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا، تاہم شمال مشرقی اضلاع میں سموگ جبکہ سیالکوٹ اور گردو نواح میں رات اور صبح کے او قات میں ہلکی دھند چھا ئے رہنے کی تو قع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔