سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 281.10 روپے سے کم ہوکر 281.07 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 282.10 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 36 پیسے مہنگا ہوکر 331.50 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے مہنگا ہوکر 381.69روپے، یو اے ای درہم 3 پسیے بڑھ کر 77.57 روپے، سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.65 روپے کا ہوگیا۔