سٹی 42 : قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے ہاکی کےکھلاڑیوں کےاعزازمیں تقریب منعقدکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی کس کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے بھی دئیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سےکھلاڑیوں کو 10،10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ہاکی پلیئرز کو فنانشل مضبوط کرنے کیلئے نوکریاں دی جائیں گی۔ اسکے علاوہ بے روزگار ہاکی پلیئرز کومختلف سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ پاکستان نے بہترین فارمنس کے بعد پہلی مرتبہ پرو ہاکی لیگ کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔