ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ،رپورٹ طلب

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ،رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیخلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ، عدالت نے اوگرا سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے، وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان میں اس کا مناسب فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا گیا۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں جزوی کمی دکھاوے کے طور پر کی گئی ہے، جو عوام کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اوگرا، وزارت توانائی اور وزارت خزانہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اورمزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer