ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فضائی آلودگی کی لہر میں اضافہ، ماہرین نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہور میں فضائی آلودگی کی لہر میں اضافہ، ماہرین نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ : لاہور آج دیوالی کے تہوار پر فضا کا معیار آلودہ رہے گا, پنجاب حکومت نے دیوالی کے تہوار پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے.

تفصیلات کے مطابق سرحد پار سے آلودگی کے خطرات پر پنجاب حکومت نے اینٹی سموگ گنز تیار کر لیں، سموگ گنز کا رات سے ٹھوکر اور آلودہ ہاٹ سپاٹس پہ آپریشن شروع، مشرق اور مغرب کی سمت سے 4 سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی ہوائیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا 'اے کیو آئی' شدید متاثر کریں گی۔ 

امرتسر، لدھیانہ، اور ہریانہ سے آنے والی ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان کی طرف آلودگی لائیں گی، لاہور سمیت سموگ کے خطرات کا شکار شہروں میں فجر سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔ 

واسا، ایل ڈی اے، ضلعی و میونسپل ادارے اپنے اپنے علاقوں میں چھڑکاؤ، کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات نہ جلانے کے اقدامات یقینی بنائیں گے، تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنا یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ 

 پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر  نے پیش گوئی کی کہ لاہور کا 'اے کیو آئی' آج 210 سے 230 رہنے کا امکان ہے،لاہور میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید آلودگی ہوگی، پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر نے شہریوں کے لیے حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی۔

ہوا کی ایک سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کم رفتار اور بارش نہ ہونے سے آلودہ زرات ہوا میں معلق رہیں گے، شہری ماسک کا استعمال کریں، بچے، بزرگ افراد اور سانس کے مریض باہر نہ نکلیں۔

دوپہر 1 سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے، ٹریفک کے دھوئیں، سڑکوں کی گرد، کوڑا جلانے اور دیوالی کی سرگرمیوں سے 'اے کیو آئی'بڑھے گا۔

دوپہر 2 بجے تک ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کا امکان ہے، نئی دہلی میں صبح دھند اور ہلکی دھوپ متوقع ہے، 'اے کیو آئی' 201 سے 300 رہے گا۔ 

دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اور ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لئے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔