نواز شریف کی خصوصی فلائٹ کا دوبئی سے لےکر لاہور تک شیڈول

Nawaz Sharif, Umeed e Pakistan flight. City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف  کی وطن واپسی کا پلان سٹی42 نے حاصل کر لیا۔

شیڈول کے مطابق نواز شریف کا طیارہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گا۔

3 گھنٹے 5 منٹ کی فلائٹ کے بعد ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارہ لینڈ کرے گا۔

نواز شریف ائیرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس کریں گے۔ 

نواز شریف کا طیارہ ڈیڑھ بجے لاہور کیلئے پرواز  کرے گا۔

نواز شریف کا خصوصی طیارہ 2 بج کر 20 منٹ پر علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔  مسلم لیگ نون کی جانب سے میاں نواز شریف کی خصوصی فلائٹ کا نام اُمیدِ پاکستان فلائٹ رکھا گیا ہے۔

اس خصوصی طیارے میں میاں نواز شریف اور عملہ کے ارکان سمیت 194 افراد سفر کریں گے۔