قانون کے محافظوں کی لاقانونیت کیخلاف عدالت کا ایکشن

قانون کے محافظوں کی لاقانونیت کیخلاف عدالت کا ایکشن
کیپشن: Karachi, SHO, Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: قانون کے محافظوں کی لاقانونیت کیخلاف عدالت نے ایکشن لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلوچ کالونی تھانے میں ایس ایچ او نے دو شہریوں کو بغیر جرم کے گرفتار کیا تھا۔ سیشن عدالت کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی طارق حسین نے بلوچ کالونی تھانے پر چھاپہ مارا اور بغیر روزنامچہ حوالات میں رکھے دونوں شہریوں کو رہا کرا لیا۔ سیشن عدالت کے حکم پر ایس ایچ او بلوچ کالونی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شہریوں کو بغیر روزنامچے  کے حراست میں رکھا گیا تھا۔