ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان آج توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ آج دوپہر 2 بجے سنائے گا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن فیصلہ سنائے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔