ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
کیپشن: Pakistan vs India
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں 23 اکتوبر کو شیڈول  پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان  اور بھارت  کے درمیان 23 اکتوبر کو میلبرن میں شیڈول میچ کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبرن میں شدید تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے ، بارش کے امکانات  90 فیصد   تک ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔جمعہ کو محکمہ موسمیات نے 96 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ہفتے کے روز بھی موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے لیکن کبھی کبھار سورج نکلنے  بھی کا امکان ہے۔اس سے قبل چند دن پہلے میلبرن میں اتوار کے روز ساٹھ فیصد  تک بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔پاک بھارت میچ موسم کے بہتر ہونے کے انتظار میں گزر سکتا ہے۔

دوسری جانب ہفتے کو آسٹریلیا اور نیوزی کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔ سڈنی میں 85 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، دونوں ٹیموں کے میدان میں اترنے کے امکانات بہت کم ہیں۔سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے  اور اگلے منگل تک بارشوں کے پیش گوئی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے گروپ میچز کے لیے کوئی  ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر