ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات میں شکست، نواز شریف کا حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کرنے کا عندیہ

Nawaz Sharif big statement
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں 2 ضمنی انتخابات میں شکست،نوازشریف نے ن لیگی رہنماوں کی تاویلیں مسترد کردیں،ن لیگی قائد نواز شریف نے حکومتی اور پارٹی عہدے الگ الگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق پارٹی ذرائع کا کہناتھا کہ  نواز شریف کا وطن واپسی تک پاکستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غورہے، عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور اہم امور پر فیصلہ سازی کا اختیار ہو گا، عبوری سیٹ اپ میں ن لیگی نائب صدر مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، پارٹی کا عبوری سیٹ اپ نواز شریف کی وطن واپسی تک مکمل طور پر فعال کردار ادا کرے گا۔

عبوری سیٹ اپ میں متحرک، فعال اور سخت موقف رکھنے والے رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا، نواز شریف چند روز میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer