سوشل میڈیا سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا کمسن بچہ کون؟ ویڈیو دیکھیں

1 year old baby earn money
کیپشن: 1 year old baby
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) والدین کے لئے اولاد کسی نعمت سے کم نہیں، والدین پریشان ہوں تو اولاد کی ایک مسکراہٹ ان کی آدھی پریشانی ختم کردیتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ بچوں کی ذہانت دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، اس کے ذریعے وہ اچھی خاصی آمدن کمارہے ہیں، ایک ایسے ہی بچے کی ویڈیو سامنے آئی جو صرف ایک سال کا ہے اور ماہانا لاکھوں روپے کمارہا ہے۔

سوشل میڈیا سے جہاں سینکڑوں لوگ کمائی کررہے ہیں وہیں بچے بھی ان سے پیچھے نہیں،یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام جیسی ایپس استعمال کرتے وہ اپنے والدین کا سہارا بنے ہوئے ہیں اور والدین کو بھی ان پر فخر ہے،ایک ایسے بچے کی کہانی سامنے آئی جو صرف ایک سال کا ہے اور سوشل میڈیا سے ماہانا لاکھوں روپے کمارہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بچے کا نام برگز ہےجو 14 اکتوبر 2020 کو پیدا ہوا، بچے کی پیدائش کے بعد اس کی ماں نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنائے تاکہ اپنا وقت گزار  سکے اور بچہ بھی ان چیزوں سے واقف ہوجائے، برگز 3 ہفتوں کا تھا کہ اس نے اپنی ماہ کے ساتھ پہلا سفر کیا اور پھر یوں قسمت نے پلٹا کھایا اور اس پر مہربان ہوگئی۔

اپنی والدہ کے ساتھ مختلف جگہوں کی سیر کی، وہ امریکہ کی ہی 16 ریاستوں میں گھوم پھر چکا ہے،اس کی مقبولیت سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ ہو رہی ہے،یہ ماہانہ 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد روپے کما رہا ہے۔ اس کے والدین بھی برگز سے بہت خوش ہیں کیونکہ اس کی معصومیت اور شرارتی انداز نے لوگوں کو قائل کرلیا ہے۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer