(اکمل سومرو)کالجز کے اساتذہ کے خوشخبری،اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کی منظوری، پی ایچ ڈی کیلئے 10 ہزار، ایم فل کیلئے 5 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، اساتذہ نے کوائف محکمہ میں جمع کرا رکھے تھے۔
تفصیلات کےمطابق کالجزکے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی،پی ایچ ڈی کے لئے 10 ہزار اور ایم فل کے لئے 5 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس کی منظوری دی گئی،ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے کوالیفیکیشن الاؤنس کی منظوری دی،ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ نے کوائف محکمہ میں جمع کرا رکھے تھے۔
دوسری جانب ٹیچریونین کےعہدیداروں کی سی ای او ایجوکیشن محمدغیاث صابر سے ملاقات کی،مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نےیونین کےعہدیداروں کی قیادت کی ،چودھری محمد علی،میاں ارشد،راناالیاس،نادیہ جمشید،مبینہ راشد،مرزاطارق،راناخالد،محمدعباس،غفاراعوان،سعید نامدار ودیگر نےملاقات کی۔
ٹیچریونین کےعہدیداروں نےسی ای اوایجوکیشن کوگلدستہ پیش کیا،قاضی خالد فاروق، طارق محمود ڈپٹی ڈی ای او بھی موجود تھے ،ملاقات میں سروس پروموشن سمیت دیگرمسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔