بختاور بھٹو کا ننھے مہمان کے ہمراہ گھر پہنچنے پر شاندار استقبال، ویڈیو وائرل

Bakhtawar Bhutto
کیپشن: Bakhtawar Bhutto
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کا نومولود بیٹے میر حکام کے ہمراہ گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 حال ہی میں بیٹے کی ماں بننے والی پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس کی تصویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کا ایک حصہ ڈھیروں تحائف اور کھلونوں سے بھرا ہوا ہے جب کہ ایک طرف پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے جو کہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہے۔

بختاور نے گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں  بیٹے میر حاکم کے ہمراہ 21 اکتوبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کے گھر 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بختاور نے اپنے ماموں اور دادا کے نام پر میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.instagram.com/stories/bakhtawarbz/2687875219244659517/?hl=en

Sughra Afzal

Content Writer