(ویب ڈیسک) گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید نےآج سے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا،دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارعمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید کی اچانک شادی نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس خبر سے نئے جوڑے نے اپنے مداحوں کی جانب سے خوب دعائیں سمیٹی۔
خبر کی اطلاع مداحوں کو تب ملی جب گلوکار عمیر جسوال نے فیس بک کے ماتحت چلنے والی ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی ایک خوب صورت تصویر شیئر کی ۔ جس کے کیپشن میں عمیر نے الحمداللہ لکھ کر اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ شادی کے خوبصورت بندھن میں جڑچکے ہیں ۔
یاد رہے گلوکارہ عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید شوبز کی بہت سی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھائی دیتے تھے،دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا ۔