قذافی بٹ :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے حلقہ کے لیے میں 3 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈ زمانگ لیے ۔وفاق کی جانب سے پنجاب حکومت کو اسد عمر کے حلقے کے لیے فنڈ زدینے کی سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئیں۔
وفاقی وزرا کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے جہاں مختلف پروگرام شروع کیے گئے وہیں اب سپیشل فنڈ زبھی وزرا کو دئیے جانے لگے ہیں ۔زرائع نے بتایا ہے کہ اسد عمر کے حلقے میں فنڈز کے اجرا پر سفارشات محکمہ خزُانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی گئی ہیں ۔پی اینڈ ڈی بورڈ نے اسد عمر کے حلقے میں 3 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کے لیے ایوان وزیر اعلیٰ کو آگاہ کردیا ۔ اسد عمر کے حلقے میں مختلف سیکٹر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ اسد عمر کے حلقے میں روڈ سیکٹر سمیت بیشتر دیگر پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت کو پارٹی کے اندر مشکلات کا سامنا ہے ،تنظمیں بنانے کےباوجود اختیارات نہ ملنے پر تنظیمی عہدیدار غیرمتحرک ہیں ،معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سرکاری اداروں میں تحریک انصاف کےعہدیداروں کی بات نہ سننے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنےاٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق تنظیمی عہدیدار معاملہ وزیراعظم کےسامنے رکھیں گے،سرکاری محکموں میں پارٹی عہدیداروں کی شنوائی نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی تنظیمی عہدیدارغیرمتحرک ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیمی عہدیداروں کے تحفظات حکومتی عہدیداروں تک پہنچانے کےباوجود کوئی عملی قدم نہ اٹھایا جاسکا،صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ نے بھی تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی مگرپیش رفت نہ ہوسکی۔