ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین ،مرد افسران پر بازی لے گئیں

خواتین ،مرد افسران پر بازی لے گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر :پنجاب میں خواتین افسران مرد افسران پر بازی لے گئیں، پنجاب میں سو کے قریب ڈی ایم جی افسران تعینات ہیں، جن میں پانچ خواتین سیکرٹری تعینات ہیں۔گریڈ 18 کی 75 خواتین افسران فیلڈ اور سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں۔


خواتین افسران مرد افسران پر بازی لے گئیں، پنجاب میں اس وقت 100 کے قریب ڈی ایم جی افسران تعینات ہیں، ،پنجاب میں خواتین افسران کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں پانچ خواتین سیکرٹری تعینات ہیں۔ عنبرین رضا، سمیرا صمد ، صائمہ سعید، ارم بخاری اور سارہ اسلم سیکرٹری کے عہدہ پر تعینات ہیں۔ سول سروس ایک لیڈی سروس بن کر سامنے آگئی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ سعید، مریم خان، سلوت سعید اہم عہدوں پر تعینات ہیں،، مسرت جبین ڈی سی خوشاب ہیں، صالحہ سعید ڈی جی ایکسائز تعینات ہیں، آسیہ گل، ثمن رائے، عاتقہ محمود، عائشہ حمید، عمارہ خان، نائلہ باقر، بینش فاطمہ ساہی، منزہ مرتضیٰ، کرن خورشید، شیریں ناز، نوشین ملک، کلثوم ثاقب، کوثر خان سمیت گریڈ 18 کی 75 خواتین افسران فیلڈ اور سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں۔

خواتین افسران دوسرے صوبوں، ہارڈ ایریا میں نوکری نہیں کرتی ہیں۔ ان افسران میں سوائے چند کے کسی نے لاہور سے باہر نوکری بھی نہیں کی۔ پنجاب میں یہ خواتین افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ سول سروس میں دن بدن خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer