ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی علامت بن گئی‘‘

’’تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی علامت بن گئی‘‘
کیپشن: City42- CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں مثبت تبدیلی کی علامت بن  گئی ہے، مشکل وقت زیادہ دیر نہیں رہے گا، جلد عوام کی مشکلات دور ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ، تعلیم، صحت و دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت، سادگی، کفایت شعاری تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے۔ کرپٹ عناصر کی اس صوبے میں کوئی گنجائش نہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی بنائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی توجہ مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے، مخالفین اپنا سیاسی مستقبل تاریک دیکھ کر خوفزدہ ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer