ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھ پر مقدمات اس لئے بنائے جا رہے ہیں کہ میں بانی سے ملنے کے لئے آتا ہوں,سہیل آفریدی

Suhail Afridi, Adiala Jail, City42, Bani PTI, Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختونخوا کی ھکومت سنبھالنے سے پہلے ہی وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں پر الزامات کے گولے برسانے کا آغاز کر دینے والے سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ مجھ پر مقدمات اس لئے بنائے جا رہے ہیں کہ میں بانی سے ملنے کے لئے آتا ہوں۔

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی مقدمات میں ملوث تھے، ان کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان پر ایک سیاسی جلسے میں تقریر کرنے کے دوران  سرکاری ملازمین پر  سنگین الزامات لگانے کے سبب الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

آج راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی نے میڈیا سے باتیں کیں اور کہیا،  میں جب بانی سے ملنے آتا ہوں اور بات کرتا ہوں تو مجھ پر ایف آئی اے اور دیگر جگہوں پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں۔

سہیل آفریدی کئی بار اڈیالہ جیل والی سڑک تک آئے لیکن ان کی کبھی بنای سے ملاقات نہیں ہوئی۔ البتہ ہر مرتبہ جب وہ اڈیالہ جیل کی سڑک پر بنے پولیس ناکے تک آتے ہیں تو میڈیا سے باتین ضرور کرتے ہیں جن میں متنازعہ مواد بھی ہوتا ہے تاہم اب تک سہیل آفریدی پر اڈیالہ جیل کے ناکے پر کی کسی بات پر کوئی مقدمہ بننے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

سہیل آفریدی نے کہا، "مجھ پر بے ہودہ الزمات لگائے جاتے ہیں." "مجھے بتایا جائے اختیار کس کے پاس ہے ."

سہیل آفریدی نے کہا، "میں تو جمہوری بندہ ہوں میں قومی اسمبلی سپریم کورٹ وزیر اعظم سب کے پاس گیا ہوں"