ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ترقیاتی منصوبوں پر سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی، فضائی آلودگی میں مزید اضافہ

لاہور : ترقیاتی منصوبوں پر سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی، فضائی آلودگی میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہونے لگا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے سبب سموگ سے شدید متاثرہ شہر مزید آلودگی کی لپیٹ میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق 137 ارب روپے کے لاہور ڈیویلپمنٹ پلان کے باوجود ماحولیات سے متعلق کوئی جامع حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔ شہر کے مختلف علاقوں  میں چوبرجی، چونگی امرسدھو، ڈیفنس روڈ، چندرائے روڈ اور ماڈل ٹاؤن سمیت متعدد مقامات پر تعمیراتی کام کے دوران گرد و غبار اور دھول کھلے عام فضا کو آلودہ کر رہی ہے۔

ای پی اے کی ہدایات کے مطابق تعمیراتی سائٹس پر گرین کور اور پانی کا مسلسل چھڑکاؤ لازم ہے، لیکن بیشتر مقامات پر یہ اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گرین کور کے عدم استعمال اور پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے دھول کے زہریلے ذرات فضا میں مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی سے سموگ کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔