ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون پر پابندی نافذ

سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون پر پابندی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام سکول فوری طور پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ طلبہ کو ہم نصابی اور شخصیت سازی سے متعلق سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ ان کی ذہنی و سماجی نشوونما بہتر ہو سکے۔

مراسلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور طلبہ کو غیر ضروری موبائل استعمال سے دور رکھنا ہے۔