ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائن نے اپنی پروازوں میں سٹارلنک کا تیزترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سٹارلنک کےساتھ معاہدے کےبعد ایمرٹس کی پروازوں میں مسافروں کو38ہزارفٹ کی بلندی پر زمین کی طرح تیز رفتارانٹرنیٹ مہیا کیاجائےگا،جس کے بعدایمرٹس ائیرلائن سٹارلنک انٹرنیٹ سروس سے لیس سب سے بڑی ائیرلائن بن جائے گی ۔
ابتدامیں یہ سروس ایمریٹس کے 232 طیاروں (بوئنگ 777) اور( ایئربس A380) پرمہیا کی جائےگی جس کےبعد دیگرطیاروں تک یہ سروس پھیلادی جائےگی اور 2027 کے وسط تک ہرجہازمیں دستیاب ہوگی۔