ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور پھر اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔شاہین شاہ آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔
Had an appendectomy today but Alhumdulillah feeling better. Remember me in your prayers. ???? pic.twitter.com/M70HWwl9Cn
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 20, 2022
تاہم اب شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔قومی فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرا آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔