بالی ووڈ اور کرکٹ سے ایک اور جوڑی بننے کو تیار

بالی ووڈ اور کرکٹ سے ایک اور جوڑی بننے کو تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں سنیل شیٹی سے اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔میڈیا کے سوال پوچھنے پر سنیل شیٹی نے تصدیق کی اور کہا کہ دونوں کی شادی جلد ہو گی۔رپورٹس کے مطابق اداکار نے ماضی میں کئی مواقع پر بیٹی کی شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا تھا تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ شادی جلد ہو گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں کچھ رپورٹس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی اگلے ماہ شادی کر لیں گے۔واضح رہے کہ 30 سالہ بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور 30 سالہ بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ 3 سال سے ایک ساتھ ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer