ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن پر مقدمات بنانے سے معیشت بہتر نہیں ہو گی:عطا اللہ تارڑ

Attaullah Tarar
کیپشن: Attaullah Tarar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن پر کیسز سے عوام کو آٹا نہیں ملے گا، ڈیڑھ سال سے شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے بینک جرائم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کا عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا، ایف آئی اے ہر پیشی پر تین تین ہفتے کی تاریخ مانگ رہا ہے، ڈیرھ سال سے تاریخ پہ تاریخ مل رہی ہے، عدالت میں ایف آئی اے کاغذ تب پیش کرے جب ان کے پاس کوئی ثبوت ہو، شہباز شریف کا دامن صاف ہے کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer