شہر میں فلو کی ویکسین نایاب

شہر میں فلو کی ویکسین نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری ) کورونا کی یلغار کے ساتھ شہری دوہری مصیبت سے دوچار، میڈیسن مارکیٹ میں فلو کی ویکسین تاحال ناپید، فلو سے بچاو کیلئے ویکسین درآمد ہی نہیں ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق شہری کورونا کے حملوں کے ساتھ فلو سے بچاو کی ویکسین نہ ملنے سے بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ رواں برس فلو سے بچاو کیلئے ویکسین تاحال درآمد نہیں ہوسکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے امپورٹرز کے ذریعے رواں برس فلو سے بچاو کی ویکسین درآمد کروانے کو یقینی نہیں بنایا گیا جس سے تاحال میڈیسن مارکیٹ میں ویکسین ناپید ہے اور شہری فلو سے بچاو کیلئے ویکسین لگوانے کیلئے انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔          

Azhar Thiraj

Senior Content Writer