ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پولیس اہلکار ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گئے 

جعلی پولیس اہلکار ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) ڈولفن اہلکاروں نے جعلی پولیس اہلکاروں سے وردیاں قبضہ میں لیکر جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ڈولفن میاں راشد ہدایت کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ریونیو سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لئے۔ سنیپ چیکنگ پر جعلی اہلکاروں نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی اور ملزمان نے اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے علاوہ پولیس کی شرٹس قبضہ میں لے لیں اور دونوں ملزمان کو جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان سلمان و سہیل کا تعلق حافظ آباد سے ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل آئی جی پنجاب کے جعلی وزٹنگ کارڈ پر پولیس اہلکاروں کے تبادلے کروانے والا نوسرباز سی سی پی او دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سرگودھا کا رہائشی اعظم نامی ملزم سی سی پی او دفتر کے ایس ایس پی ایڈمن کے پاس پیش ہوا جس نے ایس ایس پی ایڈمن اور سٹاف کو آئی جی پنجاب کا وزٹنگ کارڈ دکھایا۔ اس نے وزٹنگ کارڈ پر آئی جی پنجاب کے جعلی دستخط بھی کر رکھے تھے۔

  نوسرباز ملزم اعظم کو سی سی پی او دفتر سٹاف نے حراست میں لے کر سول لائنز تھانے منتقل کر دیا جہاں ملزم کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 15 سے 20 ہزار کے عوض پولیس اہلکاروں کے تبادلے کرواتا تھا جو کہ پہلے بھی متعدد مقدمات میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔