ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کا گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا

ٹرینوں کا گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: روزانہ کی بنیاد پر ٹرینوں کا گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر کا شکار رہی، کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، خیبر میل 2 گھنٹے 20 منٹ جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ رہی۔گرین لائن 2 گھنٹے 45 منٹ شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ دیر سے پہنچی۔

 فرید ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ، اکبر ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے 45 منٹ ملت ایکسپریس 7 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو حسب معمول شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

             

Shazia Bashir

Content Writer