ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے بڑا فیصلہ کرلیا

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ، ثناء  میرانگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیےدستیاب نہیں ہوں گی۔

پاکستان کی سینئر کھلاڑی ثناء میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جبکہ ملائیشیا میں ہونےوالی سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچزبھی شامل ہیں۔

اپنے فیصلے کے حوالےسابق کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ انہوں نےانٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی بنا پر وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح انہیں مستقبل کے لیے اپنے اہداف دوبارہ ترتیب دینےمیں مدد ملے گی، ثناءمیر نےپاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ویمنزٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer