’’لاہور میں پٹواری صرف پیسے کمانے کیلئے تعینات کیے گئے ہیں‘‘

’’لاہور میں پٹواری صرف پیسے کمانے کیلئے تعینات کیے گئے ہیں‘‘
کیپشن: City42 - CJP, Patwari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے  کہ لاہور میں پٹواری صرف پیسے کمانے کے لئے تعینات کیے گئے ہیں۔ پٹواریوں کی تعیناتی کے حوالے سے دس روز میں رپورٹ دی جائے۔ جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پٹواریوں کی تعیناتیاں کالعدم قرار دے دیں گے۔

سٹی 42 کے مطابق چیف جسٹس آف  پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہور میں پٹواریوں کی تعیناتیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور ممبر بورڈ آف ریونیو عامر اعجازسمیت دیگر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت لاہور میں پٹواری تعینات کیے گئے ہیں؟

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ شہری علاقوں میں پٹواریوں کے تقرر کا کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔ ممبر بورڈ آف ریونیو نے بھی رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ لاہور میں پٹواری صرف کمائی کے لئے تعینات کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو دس روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer