ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19 کرکٹ چیمپیئن شپ،  نارتھ زون بلیوز فتح یاب

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19 کرکٹ چیمپیئن شپ،  نارتھ زون بلیوز فتح یاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19 کرکٹ چیمپیئن شپ نارتھ زون بلیوز نے اپنے نام کرلی، فائنل میں ایسٹ زون گرینز کو چھ وکٹوں سے شکست، سعد خان مین آف دی میچ اور بہترین بلے بازجبکہ محمد حماد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے انٹر زونل انڈر 19 کرکٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں ایسٹ زون گرینز نے پہلے کھیل کر 32.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ فرحان اسماعیل نے 37 اور عقیل اعظم نے 21 رنز بنائے، محسن ارشاد نے 3، محمد اسرار، دانش بٹ اور محمد حماد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نارتھ زون بلیوز نے ہدف  24.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا، سعد خان 65 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ محمد حماد نے 34 رنز بنائے، علی رضا، نعمان بھٹی، وحیداللہ اور عادل سرور نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے سعد خان مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے جب کہ نارتھ زون بلیوز ہی کے محمد حماد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔

ویسٹ زون بلوز کے ذیشان علی بہترین بالر، ویسٹ زون بلیوز ہی کے سمیع حسن بہترین وکٹ کیپر جب کہ ایسٹ زون گرینز کے عادل سرور بہترین فیلڈر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔