رومیل الیاس: شاہدرہ کے علاقے سگیاں روڈ پر قائم عارضی مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف نسلوں کے جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
منڈی میں چولستانی اونٹ اور سفید بیل خصوصی توجہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ نایاب نسلوں کے خوبصورت بکرے، چھترے اور دنبے بھی خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ وہ قیمتی اور خوبصورت جانوروں کے منہ مانگے دام وصول کرنے کیلئے پُرعزم ہیں جبکہ خریدار اپنے بجٹ کے مطابق پسندیدہ جانور کی تلاش میں مصروف ہیں۔
عارضی مویشی منڈی میں شہریوں کی سہولت کیلئے ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122 اور ویٹرنری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔