ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلات کی کٹائی اور ماحول کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے محکمہ جنگلات کو غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ اور ترسیل کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک فاریسٹ ڈویژن کی کارروائی میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی لکڑی برآمد کر کے متعلقہ گاڑی تحویل میں لے لی گئی جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اسی طرح لیہ فاریسٹ ڈویژن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی۔ کارروائی کے دوران 13 قیمتی لکڑی کے لاگز برآمد کیے گئے جبکہ گاڑی ضبط کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ جنگلات کی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے غیر قانونی کٹائی، اسمگلنگ اور لکڑی کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ محکمہ جنگلات صوبے کے گرین کور کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کیلئے مکمل متحرک ہے۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

حکام کے مطابق لیہ اور اٹک فاریسٹ ڈویژن کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔