ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، ناروا سلوک پر ایم سی ایل اہلکار معطل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، ناروا سلوک پر ایم سی ایل اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ناروا سلوک کے معاملے پر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے حکم پر فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے چار اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر لاہور نے معطل اہلکاروں کو ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل اور ڈائریکٹر انکوائریز کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ وقار پر سمجھوتہ کرنے والے عملے کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی اڈہ واقعے پر فوری ایکشن ادارے کی شفافیت کا ثبوت ہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔