ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

 منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سدرہ خان کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسلم ٹاؤن پولیس اور نیاز بیگ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عبدالوہاب کو خفیہ اطلاع پر ایوبیہ مارکیٹ مسلم ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم احمد رضا کو ہنجروال گلشن ٹاؤن قبرستان کے قریب سے حراست میں لیا گیا دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر مسلم ٹاؤن اور ہنجروال پولیس ٹیموں کو شاباش بھی دی۔