ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی اضافے کے بعد سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

تاریخی اضافے کے بعد سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان :سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھربڑی کمی ہوگئی۔
 عالمی بازار میں سونا 68 ڈالر سستاہوکر 4480 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سوناکم ہو کر 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے تک گرگیا ۔
دس گرام سونا 5830 روپے سستا ہواہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ چاندی 125 روپے سستی ہوکر 7974روپے تک گر گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 4548 ڈالر فی اونس پر برقرار رہاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر مستحکم  رہاتھا،اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے پر برقرار رہاتھا۔