ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پولیس الرٹ، خصوصی انتظامات مکمل

مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پولیس الرٹ، خصوصی انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں کے باہر ٹریفک انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کی 200 سے زائد مویشی منڈیوں کیلئے 5 ہزار سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لاہور کی 6 مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کیلئے مناسب پارکنگ انتظامات یقینی بنانے اور مویشی منڈیوں کے باہر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مویشیوں کی ترسیل کیلئے صرف مال بردار گاڑیوں کا استعمال کیا جائے جبکہ موٹر سائیکل اور دیگر مسافر بردار گاڑیوں پر مویشی منتقل کرنے پر پابندی ہوگی۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب نے غیر قانونی مویشی منڈیوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے مویشی منڈیوں کے باہر خصوصی پٹرولنگ سکواڈز تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔