عرفان ملک: فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں روزانہ کی بنیاد پر تربیتی لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی سٹی عاطف امیر نے پولیس افسران اور جوانوں کو بہتر رویے اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے لیکچر دیا۔
ایس پی سٹی نے افسران و اہلکاروں کو عوام سے خوش اخلاقی، تحمل اور برداشت سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد میں اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت پولیس نفری کو عوام سے بہتر رویے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مؤثر نگرانی کریں۔