( سٹی42)آٹے کے بعد روٹی اورکوکنگ آئل بھی مہنگاہوگیا۔
مہنگائی نے آٹے سمیت تمام اشیا ئےخوردونوش کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
فیصل آباد کے شہریوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی اورروٹی کی قیمت 20روپے پر پہنچ گئی ہے۔
کوکنگ آئل اورگھی بھی 10سے 15روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیاہے۔